MYSELF

صبر کا سفر

اسلام علیکم دوستو

کیسے ہیں آپ سب امید ہے کہ اللہ کے فضل سے بہت بہتر ہوں گے۔ چلئیے آج میں آپ کو زندگی کا اہم راز بتانے جا رہی ہوں اسے غور سے پڑھئے اور پسند آئے تو عمل ضرور کیجئے۔ آگے بھیجنا میں اس لئے نہیں لکھ رہی کیونکہ اگر آپ کو پسند آئی تو آپ خود ہی آگے بھیجو گے۔ یہ میری پہلی تحریر ہے حالانکہ میں لکھتی نہیں ہوں ، بہت کم لکھا ہو گا شوق تو بہت تھا وقت نہیں ملا اور کبھی دل کی بے زاری تھی۔
چلئیے میں بڑھتی ہوں اپنے موضوع کی طرف۔

دراصل یہ موضوع کچھ اسطرح سے ہے کہ

“صدموں کی اُلجھنوں نے دستک دی
تو احساس ہوا، خیر یہ پیشہ تو روز کا ہے حیرت کیوں”؟

حقیقی معنوں میں دیکھا جائے تو ہم روز کے کاروبار میں روز الگ الگ الجھنوں میں الجھے رہتے ہیں۔ کبھی کبھار اتنے خوش کہ لگے کبھی نہ روئیں گے، اور کبھی کبھار اتنے دکھ کہ لگے کبھی نہ خوش ہوں گے،


احباب حضرات میرا آپ سے ایک مشورہ ہے، جب کبھی لگے تھکنے لگے ہو، ٹوٹنے لگے ہو، تو اللہ سے رجوع کرنا، یا کوئی آپ کے ساتھ زیادتی کرے یا تو برابر کا بدلہ لے لو یا پھر اتنا صبر کہ پہاڑ بن جاؤ۔

بدلہ لینا اس چیز کا ذکر قرآن مجید میں ارشاد باری تعالٰی بھی ہے جو کہ میں نے بھی ترجمہ میں پڑھا ہے، بدلہ لو تو برابر کا جیسے کہ، کوئی آپ کو ایک تھپڑ رسید کرے تو بدلے میں ایک ہی ہو دو نہیں۔

ایسے ہی صبر کا مقام کیا ہے اور اگر ہم صبر کر لیں تو ہمیں کیا ملے گا، اور صبر کا پھل جب ملتا ہے نا تو انسان کو اس وقت احساس ہوتا ہے کہ اللہ تو کتنا کریم ہے، رحیم ہے، میں ہی تجھے نہ سمجھ سکا اور اس وقت انسان کو افسوس ہوتا ہے اور کہتا ہے کہ شاید میں نے اور زیادہ صبر کیا ہوتا تو اور اچھا پھل مل جاتا۔


میں نے آپکو ایک چھوٹی سی مثال سے سمجھایا ایسے ہی ہم بڑے بڑے کاموں میں صبر کر لیں تو واقعی ہم زندگی میں کوئی اہم مقام حاصل کرنے میں ناکام نہیں ہوں گے۔


یہ میرا زاتی تجربہ ہے جو میں نے تحریر کیا ہے۔ ساتھ ساتھ میں بتاؤں کہ میں نے صبر کا راستہ چنا کیونکہ میں جانتی تھی صبر کا مقام ، الحمدللہ مجھے اس کا وہ پھل ملا جو میں بتانے سے قاصر تو ہوں ہی ساتھ ہی رازداری کی بات ہے تو راز رکھنا بہتر لگا. صبر کا سفر بہت مشکل رہتا ہے کئی بار انسان نہیں کر پاتا ۔سوچتا ہے یہ کیا جائے وہ کیا جائے اور یقین مانو یہ صبر اللہ کی سب سے بڑی نعمت ہے میرے نزدیک۔ صابر انسان اللہ کا دوست اور جلد باز شیطان کا ۔اب یہ فیصلہ آپ کا ہے آپ کس کے دوست بننا پسند کرو گے ۔

صبر کو پا کر میری روح تڑپ اٹھی اور کہا ۔ فَبِأَيِّ آلَاءِ رَبِّکُمَا تُکَذِّبَانِ سبحان اللہ

الله کریم حفاظت میں رکھے آمین ثم آمین

.

.

Published by Sanam Ch

I am a girl lived in a small village

Leave a comment

Design a site like this with WordPress.com
Get started